the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
جہاں وارانسی میں آج وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی پر وار کیا، وہیں یوپی کے بہرائچ میں ہوئی ریلی میں راہل گاندھی نے مودی کو جواب دیا۔ راہل نے کہا کہ مودی جی نے ان کے سوالات کا جواب نہیں دیا بلکہ سوالات کا مذاق بنایا ہے۔ کل میں نے گجرات میں مودی جی سے 2-3 سوال پوچھے تھے۔ بدعنوانی کو لے کر ان سے سوال پوچھے تھے۔ سوال کے جواب نہیں دئے، مگر جو سوال پوچھ رہا تھا اس کا مذاق اڑایا۔ ایسے ہی ایک وقت غالب جی کا مذاق اڑایا گیا تھا۔ ہر ایک بات میں کہتے ہو کہ تو کیا ہے، تم ہی کہو یہ انداز گفتگو کیا ہے۔ مودی جی یہ سوال میں نے آپ سے نہیں پوچھا، یہ سوال ہندوستان کے نوجوان نے، ہندوستان کے غریب لوگوں نے پوچھا ہے۔ سوال یہ ہے کہ وزیر اعظم نے بدعنوانی کیا یا نہیں؟ آپ میرا جتنا چاہے مذاق اڑاؤ، لیکن جواب تو دو۔
راہل نے نوٹ بندی پر بھی آج مودی کو گھیرا۔



راہل نے کہا کہ نوٹ بندی کا فیصلہ غریبوں کے خلاف ہے۔ کانگریس ہندوستان سے بدعنوانی کو مٹانا چاہتی ہے، ہٹانا چاہتی ہے۔ اگر بی جے پی کی حکومت بدعنوانی کے خلاف کوئی بھی قدم اٹھائے تو کانگریس اس کی مکمل حمایت کرے گی۔ مگر نوٹ بندی کا فیصلہ بدعنوانی کے خلاف نہیں تھا۔ یہ ہندوستان کے غریب لوگوں کے خلاف تھا۔ مودی جی نے کہا کہ لائن میں چور کھڑے ہوئے ہیں۔ مودی جی لائن میں ہندوستان کے غریب کھڑے ہوئے ہیں۔ لائن میں مجھے ایک بھی سوٹ بوٹ والا نہیں دکھائی دیا۔ گزشتہ ڈھائی سال سے مودی جی کی حکومت نے غریبوں پر حملہ کیا ہے۔ اس سے پہلے راہل گاندھی نے ٹویٹ کر ایک پیپر جاری کیا۔ راہل نے سوال پوچھا ہے کہ پی ایم مودی پہلے یہ بتائیں کہ 2012-13 کے اس پیکٹ میں کیا تھا۔ بتا دیں کہ آج وزیر اعظم مودی نے وارانسی میں راہل گاندھی پر جم کر حملہ بولا تھا۔ اس کے بعد ہی راہل کا یہ ٹویٹ سامنے آیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.